شاہ محمود قریشی کی ترکی میں فلسطینی وزیر خارجہ سے ملاقات

دونوں رہنمائوں کی دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 19 جون 2021 22:03

شاہ محمود قریشی کی ترکی میں فلسطینی وزیر خارجہ سے ملاقات
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینی ہم منصب کو شرٹ کا تحفہ بھی پیش کیا جس پر تحریر تھا ’’اے ارض فلسطین میں بھی حاضر ہوں‘‘۔