یورپین یونین اور پاکستان کے جوائنٹ کمیشن کا اجلاس، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
پاکستان کی یورپین یونین کے ذریعے فراہم کردہ انسانی امداد کی بے حد تعریف ،پائیدار معاشی بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا
ہفتہ 19 جون 2021 22:19
(جاری ہے)
اجلاس میں پاکستان نے یورپین یونین کو قابل قدر شراکت دار، سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری پارٹنر، اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی آبادی کی موجودگی کے سبب ترسیلات زر کے حصول کا بڑا مرکز قرار دیا۔
مشترکہ کمیشن نے کوویڈ-19 جیسے وبائی امراض کے سماجی و معاشی اثرات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ویکسین کے جاری پروگراموں اور ویکسین کیلئے مستقبل کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان نے یورپین یونین کے ذریعے فراہم کردہ انسانی امداد کی بے حد تعریف کی جبکہ پائیدار معاشی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی اٴْجاگر کیا گیا۔دونوں فریقین نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بات کرتے ہوئے ایک دوسرے کو یورپین گرین ڈیل، ڈیجیٹلائزیشن، پاکستان میں ماحولیاتی نظام کی بحالی، گرین انیشیٹیوو اور الیکٹرک گاڑیوں کی قومی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔دونوں فریقین نے تعلیم وثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے علاوہ ہجرت اور نقل و حرکت پر پاکستان اور یورپ کے مشترکہ ری ایڈمشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔یورپ اور پاکستان کے درمیان جوائنٹ کمیشن کی سطح پر منعقد ہونے والے ان مذاکرات میں دونوں نے باہمی تجارت کو بڑھانے، تجارت اور سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے والے معاملات، کاروباری ماحول کو بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر پاکستان نے جی ایس پی پلس کو باہمی فائدہ مند اقدام کے طور پر توسیع کا اعتراف کرتے ہوئے 27 بین الاقوامی کنونشنز اور اس کے لیے درکار ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے اپنے عہد کی تصدیق کی اور گذشتہ سال ستمبر کے بعد سے اٹھائے گئے متعلقہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔مشترکہ کمیشن نے آئندہ ترقیاتی تعاون کی ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقین نے مذہب اور عقیدے کی آزادی بشمول مسلم منافرت سے متعلق خدشات سمیت انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے فروغ اور تحفظ کے لیے اپنے عہد کی تصدیق کی۔پاکستان نے اس موقع پر اقلیتوں، اظہار رائے کی آزادی، خواتین، اور بچوں کے حقوق کے لیے مختلف قوانین کی منظوری سے آگاہ کیا۔پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے نفاذ میں پاکستان کی پیشرفت سے مطلع کیا گیا۔اس اجلاس میں افغانستان کا مسئلہ بھی زیر غور آیا۔ فریقین نے تمام دھڑوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اپیل پر مکمل امن کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں۔پاکستان نے یورپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور وہاں جاری مظالم کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔آخر میں طے پایا کہ جوائنٹ کمیشن کا آئندہ اجلاس 2022 میں اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.