شہباز شریف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا بھجوایا گیا سوالنامہ موصول ہوگیا

ہفتہ 19 جون 2021 22:19

شہباز شریف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا بھجوایا گیا سوالنامہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا بھجوایا گیا سوالنامہ موصول ہوگیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے وکلا ٹیم کے مطابق پہلے بھی ایف آئی اے نے جیل میں شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوایا تھا، شہباز شریف اس سوالنامے کا جواب پہلے بھی دے چکے ہیں۔وکلا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اب ایف آئی اے مکر گئی ہے کہ انھیں اس کا جواب نہیں ملا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کوامجد پرویز ایڈووکیٹ شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کو شوگر اسکیںڈل تحقیقات میں 22 جون کو طلب کر رکھا ہے۔