میں ایک فیصد پریشان یا انا پرست نہیں ہوں کہ اپوزیشن نے مجھ پر حملہ کیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان

جب وزیر اعلی نہیں ہونگا تب اختر حسین، ثناء بلوچ، اسلم رئیسانی اور احمد نواز اپنا شوق پھر سے آزما لیں،جام کمال خان میرے لئے یہ پریشان کن اور تشویش کی بات ہے کہ صوبائی اسمبلی کو غنڈوں نے نقصان پہنچایا اور اس کی بے حرمتی کی،ٹویٹ

ہفتہ 19 جون 2021 22:34

میں ایک فیصد پریشان یا انا پرست نہیں ہوں کہ اپوزیشن نے مجھ پر حملہ کیا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ میں ایک فیصد پریشان یا انا پرست نہیں ہوں کہ اپوزیشن نے مجھ پر حملہ کیا جب وزیر اعلی نہیں ہونگا تب اختر حسین، ثناء بلوچ، اسلم رئیسانی اور احمد نواز اپنا شوق پھر سے آزما لیں، میرے لئے یہ پریشان کن اور تشویش کی بات ہے کہ صوبائی اسمبلی کو غنڈوں نے نقصان پہنچایا اور اس کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے گزشتہ تین سالوں میں اپنے بجٹ پیش کئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت سے علاقوں کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت بجٹ بنایا گیا ہے صوبائی حکومت نے محنت کرکے بلوچستان کے مسائل کی نشاندہی کی ہے گزشتہ تین سالوں میں بلوچستان کی سماجی ،اقتصادی بہتری، انفراسٹرکچر اور ملازمتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ہر ضلع، تحصیل کو دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لئے اقدامات کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے بلوچستان عوامی بجٹ صوبے کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیگا انہوں نے کہا کہ ترقی نسواں، آئی ٹی ، سماجی شعبوں، تکینکی بہتری کو ماضی میں اہمیت نہیں دی گئی موجودہ حکومت نے ان شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کے عوام اس بجٹ کو دیکھیں مشاہدہ کریں ہم عوام کی تجاویز سنیں گے انہوں نے کہا کہ بہت سے قوم اور مذہب پرست ہونے کے دعویداروں نے حکومت میں ہوتے ہوئے قلعہ عبداللہ ،چمن ،لورالائی کے لئے کچھ نہیں کیا لیکن بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی، پی ٹی آئی، جے ڈبیلو پی، بی این پی (عوامی)اور ایچ ڈی پی نے یہ کرکے دیکھایا انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کے لئے صحت کارڈ ،چمن اور قلعہ عبداللہ کے اضلاع، لورالائی ڈویژن کے قیام، جی پی ایچ استاتذہ کا مسئلہ حل ، میڈیکل اور دیگر کالجز ،انڈومنٹ فنڈز کا اجراء ،ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ ، بورڈ نگ اسکولو ں سمیت کئی اہم منصوبے شامل کئے گئے