پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا29 جولائی کو کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان

ہفتہ 19 جون 2021 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نی29 جولائی بروز جمعرات کو کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان کیاہے ، جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں پی پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے صوبائی ذمہ سندھ کا اہم اجلاس جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی صدارت میں جے یوآئی بزنس فورم کے صدر امین اللہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا ۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ، سینئر نائب صدر علی اکبر گجر ، قومی وطن پارٹی کے سردار احمد نواز، پشتونخواہ میپ کے محمد سکندر خان ، مرکزی جمعیتِ اہلحدیث کے مولاںا محمد یوسف قصوری، جے یو پی کے مولانا غلام غوث صابری ، نیشنل پارٹی کے مجید ساجدی اور ان کے دیگرنمائندوں جبکہ جے یوآئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد سمیع الحق سواتی ودیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم سندھ کے قائدین نے واضح کیا کہ جعلی حکمرانوں کیخلاف عوامی تحریک کو سندھ میں نئی روح نکلے گی۔ اور حکمران جلد منطقی انجام تک پہنچیں گے ، 29 جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ عام تاریخ ساز ثابت ہوگا ۔اجلاس میں جلسہ عام کا کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان جلد اتفاق رائے سے کرلیا جائے گا۔