بلوچستان میں کورونا کاایک اورمریض زندگی کی بازی ہار گیا

صوبے میں 56افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی

ہفتہ 19 جون 2021 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کاایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ صوبے میں 56افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان میں 693افراد کی کوروناوائرس ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں 30،کیچ میں 16،خضدار اور لسبیلہ میں تین ،تین ،کوہلو،پنجگور، ژوب ، مستونگ میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جسکے بعدابتک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد26585ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 39مریض صحت یاب ہونے کے بعد ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد25507ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا مزید ایک مریض انتقال کرگیا جسکے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد301ہوگئی ہے صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 8.08فیصد رہی۔