پارٹی مستونگ کے صدر حاجی نظر ابابکی کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے ، بی این پی

ہفتہ 19 جون 2021 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بی این پی ضلع مستونگ کے صدر حاجی نظر محمد ابابکی کیخلاف جھوٹے قتل کے مقدمے میں ملوث کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حاجی نظر محمد ابابکی نہایت ہی ایک بے ضرر انسان سیاسی سماجی خیرخواہ شخصیت کے مالک ھیں انہیں سیاسی سماجی قبائلی خدمات سے روکنے کے لئے منفی سازشیں کرکے جدوجہد سے روکنے کی کوشش کیا جارہا ھے بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کا غیر جانبدارانہ و آزادانہ تحقیقات کے لیے ائی جی پولیس حکام بالا حکومت وقت تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائیں اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیں تاکہ اصل ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نا سکے جو گزشتہ کہی سالوں سے ایک منظم گروہ کے صورت میں نہتے بے گناہ لوگوں کو قتل کرکے جھوٹے ایف اہی آر کا سہارا لے کر اصل حقائق سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ شہید ٹکری امیر حمزہ ابابکی کیساتھ جو دو ساتھی زخمی ھوے تھے وہ چشم دیدہ گواہ ہے انہیں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے صاف شفاف تحقیقات کرنے کی مواقعے فراہم کیا جاے بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج نادرا اور ڈی سی افس میں موجود ہیں انکی مدد سے اس قتل کے اصل ملزمان تک رسائی آسان اور یقینی ھوگا بیان میں کہا گیا کہ بی این پی کے ضلعی صدر حاجی نظر محمد ابابکی ایک زمہ دار قانون پر یقین رکھنے والے سیاسی قبائلی رہنما ھیں اور وہ اپنے بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ہر جگہ پیش ہونے پر تیار ہیں۔