صووبائی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، صوبائی بجٹ میں اقرباء پروری اور پسند و ناپسند کے بنیاد پر اسکیمات ڈالے گئی ہیں ،سیداقبال شاہ

ہفتہ 19 جون 2021 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، صوبائی بجٹ میں اقرباء پروری اور پسند و ناپسند کے بنیاد پر اسکیمات ڈالے گئی ہیں جبکہ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی اسکیمات بیلہ سے شروع ہوکر بلیدہ پر ختم ہوئے، صوبائی جنرل سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہاں کہ بجٹ عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن بجٹ ہے، جس طرح سے نااہل وفاقی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا صوبائی حکومت نے بھی وفاقی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ایک عوام دشمن بجٹ پیش کیا جس کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان مسترد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کے روایات کو پامال کرتے ہوئے جس انداز میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن پر حملہ کیا یہ جمہوری حکومت کا کام نہیں بلکہ غیر جمہوری حکومتوں میں اس طرح سیا سی جماعتوں میں پر حملے ہو تے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی حکومت کی اس اقدام کی مذمت کرتی ہے اور واقعہ کی صاف وشفاف انکوائری کرنی چاہئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جام کمال کی حکومت نے معزز ارکان اسمبلی کی جمہوری حق کو دبانے اور انکی اواز کو خاموش کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کر کے اپنی سیاسی اخلاقی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہیں انہوں نے کہا کہ کل کا دن سیاہ دن ثابت ہوا جام حکومت بلوچستان کے عوام پہ جن بیسیاکیوں پہ مسلط ہیں بہت جلد عوام کو چھٹکارہ ملے گی انہوں نے کہا کہ اسمبلی ہال کا دروازہ چوروں کی طرح توڑ کر جوتے کھا کر جام کمال کس منہ سے اس بجٹ کو عوام دوست بجٹ کہتا ہیں انہوں نے اخر میں کہا کہ اپوزیشن اسمبلی ممبران، سیاسی کارکنان اور عوام کو کل کی سلیکٹیڈ جام اور صوبائی حکمرانوں کے خلاف اپنی حقوق کیلئے جو جدوجہد کی وہ قابل ستائش ہیں صوبائی حکومت صوبے کی ناکام ترین حکومت بن گئی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی کابینہ کو فوری طور پر مستعفی ہو نا چاہئے‘ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں جس طرح حکومت کی جانب سے ایک منصوبہ بندی کے تحت جو حالات خراب کیا اور اسمبلی میں ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ اور اپوزیشن رہنماؤں کو زخمی کرنے جیسے واقعات رونما ہوئے جہاں عوامی حکومت نہیں ہوگی وہاں ایسے حالات ہمیشہ پیدا ہوتے ہیں افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ایسے حالات پیدا کیے۔