خواتین اساتذہ پر حملہ اسلامی، بلوچی اور تمام اقدار کیخلاف ہے،، سردار کمال خان بنگلزئی

بلوچستان کی سرزمین پر اس طرح روایات کی پامالی قابل تشویش امر ہے،سربراہ اقوام بنگلزئی

ہفتہ 19 جون 2021 23:01

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) اقوام بنگلزئی کے سربراہ سابق ممبر نیشنل اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دین اسلام جو کہ امن کا دین ہے اس میں خواتین اور اساتذہ کا بہت بڑا اور مقدس مقام ہے اور ہمارا قبائلی بلوچی روایات جو کہ مکمل طور پر اسلام اور شریعت کے مطابق ہیں اس میں خواتین کے حقوق اور احترام انتہائی زیادہ ہے اگر 100 بندوں کا قاتل بھی اپنے خواتین کے ساتھ جا رہا ہو تو بلوچی و اسلامی رواج و اقدار کے مطابق کوئی اس کو ہاتھ نہیں لگا سکتامستونگ میں ہونے والا افسوسناک واقعہ تشویشناک ہے اور تمام روایات کو پامال کیا گیا ہے بلوچستان پہلے سے تعلیم اور خصوصاً بچیوں کی تعلیم میں کافی پیچھے ہے اور اس طرح کی غیر روایتی حرکتوں سے تعلیم کو اور زیادہ نقصان پہنچے گا اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم اٴْمید کرتے ہیں کہ انتظامیہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ایسے عناصر کی سرکوبی کرینگے تاکہ آئندہ اس طرح کی گھناؤنا حرکات کا سدباب کو روکا جاسکے ۔