سعودی عرب میں کریک ڈائون ،55لاکھ سے زائد تارکین وطن گرفتار

گرفتاریاں 15 نومبر 2017 سے 15 جون 2021 تک کی کارروائیوں میں ہوئیں،سعودی میڈیا

اتوار 20 جون 2021 12:40

سعودی عرب میں کریک ڈائون ،55لاکھ سے زائد تارکین وطن گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) سعودی سیکیورٹی اداروں کی غیر قانونی تارکین کے خلاف مشترکہ مہم جاری ہے جس میں اب تک 55 لاکھ سے زائد غیر ملکی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا رپورٹ نے بتایا کہ مجموعی طور پر 55 لاکھ 15 ہزار 884 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار ہوئے۔ سعودی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ گرفتاریاں 15 نومبر 2017 سے 15 جون 2021 تک کی کارروائیوں میں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :