مسلم کانفرنس اقتدار میں آکر میرٹ بحال اور بے روزگاری کا خاتمہ کر ے گی‘راجہ رضوان نصیب

اتوار 20 جون 2021 12:45

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما و نوجوان امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ مسلم کانفرنس اقتدار میں آکر میرٹ بحال اور بے روزگاری کا خاتمہ کر ے گی مسلم کانفرنس ریاست کی بڑی جماعت ہے اور پوری قوت کے ساتھ انتخابات2021 میں حصہ لیں گے کارکنان تیار رہیں 25جولائی کا دن مسلم کانفرنس کی کامیابی کا دن ہو گا پورے آزاد کشمیر میں گھوڑے کی فتح ہو گی آزاد کشمیر کے عوام مسلم کانفرنس کے نظریے کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما و نوجوان امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوںنے کہا کہ آزاد کشمیر بھر سے عوام جو ق در جوق مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرر ہے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر بھر میں مضبوط قوت بن چکی ہے اور آمدہ الیکشن میں سیاسی مخالفین کو شکست سے دو چار کریں گے مسلم کانفرنس کے قائدین کی قیادت میں متحد و منظم ہیں پارٹی کی مضبوطی اور مجاوہد اول کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے کام کرتے رہیں گے اپنے حلقہ انتخاب سے اگر پارٹی اور عوام نے موقع دیا تو انشاء اللہ کھوئی رٹہ کا نقشہ بدل دیں گے نوجوانوں کا روشن مستقبل اور تعمیر و ترقی میرا خواب ہے موقع ملا تو ضرور پورا کروں گا انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں مسلم کانفرنس پورے آزادکشمیر سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی ۔