مہاجرین کا عالمی دن، پناہ کے متلاشی افراد کے انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ

یورپی ریاستوں کو سرحدوں سے مہاجرین کو سلامتی کی ضروریات کا جائزہ لیے بغیر واپس بھیجنے کا حق نہیں،عالمی تنظیم

اتوار 20 جون 2021 13:15

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) جنگ زدہ ملک لیبیا سے متعلق دوسری بین الاقوامی کانفرنس سے قبل مہاجرین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم پرو اسائلم نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہاجرین سے متعلق جنیوا کنوینشن کے تقاضوں کو نظر انداز کرنے سے باز رہے پرو اسائلم کے ناظم الامور گنٹر برکہارڈ نے جرمن اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپی ریاستوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنی سرحدوں سے مہاجرین کو ان کی سلامتی کی ضروریات کا جائزہ لیے بغیر واپس بھیج دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بحیرہ روم کے پانیوں میں مہاجرین کی کشتیوں کو واپس لیبیا کی سمندری حدود میں بھیج دینے اور انہیں لیبیا کے کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دینے کے عمل کو مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ لیبیا میں مہاجرین کو اکثر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :