غزہ پرجنگ مسلط کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں، اسرائیلی وزیر

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے،سینئر وزیرعیساوی فریج

اتوار 20 جون 2021 14:00

غزہ پرجنگ مسلط کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں، اسرائیلی وزیر
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) اسرائیل کے ایک سینئر وزیر عیساوی فریج نے کہا ہے کہ فی الحال اسرائیلی حکومت کا فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق میرٹز پارٹی کے رکن اور علاقائی تعاون کے وزیر نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ فریج نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل وزیراعظم بینیٹ نے سو دن دیے ہیں اور ابھی ان کی حکومت کو ایک ہفتہ ہوا ہے۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے فلسطینی اتھارٹی کو کرونا ویکسین کی منتقلی میں معمولی غلطی ہوئی ہے۔