اسرائیلی جیل میں قید حماس رہ نما نے بھوک ہڑتال معطل کر دی

اسرائیلی انتظامیہ نینادر صوافطہ کی انتظامی قید کو باقاعدہ مقدمے میں تبدیل کرنے کااعلان کردیا

اتوار 20 جون 2021 14:00

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نما نادر صوافطہ نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے نادر صوافطہ کی انتظامی قید کو باقاعدہ مقدمے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد نادر صوافطہ نے بھوک ہڑتال معطل کردی ۔

انہوں نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج نو روز تک بھوک ہڑتال جاری رکھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ نادر صوافطہ کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ بدھ کو حراست میں لینے کے بعد انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔سینتالیس سالہ نادر صوافطہ کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ مجموعی طورپر اب تک 15 سال قید کاٹ چکے ہیں۔انہیں ڈیڑھ سال قبل انتظامی قید کے بعد رہا کیاگیا تھا۔

نادر صوافطہ کو نہ صرف اسرائیلی فوج بار بار گرفتار کرتی رہی ہے بلکہ انہیں کئی بار فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بھی قید وبند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔نادر صوافطہ کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ کئی سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ انہیں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی زندانوں میں بار بار حراست میں لے کروحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے

متعلقہ عنوان :