سی اے اے کے شہرقائد کے جناح ایئرپورٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے اہم فیصلے ، ان پر عمل درآمد کی بھی ہدایات کردی

اتوار 20 جون 2021 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے ای)نے شہرقائد کے جناح ایئرپورٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں اور ان پر عمل درآمد کی بھی ہدایات کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے جناح ایئر پورٹ کی برقی سیڑھیاں اور پرانا ایئر کنڈیشنڈ سسٹم تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ جناح ایئر پورٹ کی برقی سیڑھیاں25 سال سے زائد پرانی ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

شعبہ انجینئرنگ نے سفارش کی ہے کہ ایئرپورٹ کی برقی سیڑھیاں فوری تبدیل کی جائیں۔شعبہ انجینئرنگ کے ڈائریکٹوریٹ کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کا مین ایئر کنڈیشنڈسسٹم بھی پرانا ہوچکا ہے، پرانی برقی سیڑھیاں تبدیل کرکے نئی سیڑھیاں لگائی جائیں۔شعبہ انجینئرنگ کے مطابق ایئرکنڈیشنڈسسٹم اور برقی سیڑھیاں آئے روز خراب رہتی ہیں۔دوسری جانب شعبہ انجینئرنگ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نیا آفیسرز میس بنانے کی بھی سفارش کردی۔ سی اے اے ڈائریکٹرانجینئرنگ سروسز نے معاملہ منظوری کے لیے بورڈ کو بھجوا دیا۔ سی اے اے بورڈ کا اجلاس 23 جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔