ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد، دہشت گردی میں مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے، ڈی آئی جی موٹروے

اتوار 20 جون 2021 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جاکھرانی نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد، دہشت گردی میں مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں موٹر وے پولس نے روڈ ورکشاپ کا انعقاد کیا، ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جاکھرانی نے کہا کہ ٹریفک حادثات کے دوران مرنے والوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں سالانہ 5 ہزار افراد مارے جاتے ہیں، لیکن ٹریفک حادثات میں 30 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔علی شیر جاکھرانی نے کہاکہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں، ہیلمٹ کا استعمال حادثے میں گہری چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔ورکشاپ میں انسپکٹر عمر نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی، پریس کلب میں ڈرون ٹیکنالوجی اور ہائیڈرولک کٹر کا ڈیمو بھی دکھایا گیا۔