ایڈمنسٹریٹر کراچی چیف جسٹس کی جانب سے اچھی شہرت کے ایڈمنسٹریٹر کے خطاب کو اعزاز سمجھتے ہیں،محمد شاہد

بلدیہ عظمی کراچی میں افسران کو مثالی کاکردگی دکھانی ہوگی، تب ہی اس ادارے کا امیج بلڈ ہوگا، بشیر خان سدوزئی/ڈاکٹرسعیداختر

اتوار 20 جون 2021 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) کے آئی آر سی ( انٹلکچول فورم )کا اجلاس کنوینر محمد شاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی کی ترقی ، کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ، کے ایم سی کو بہترین ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں آرٹس کونسل کے عہدیدار اور سینئر ترین افسر بشیر سدوزئی، کے آئی آراسی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر سید محمد فاروق ، ڈاکٹر سراج احمد ،روشن الطاف، جاوید ارشاد، سلمی خاتون، رضوان احمد ودیگر نے بھی شرکت کی۔

محمد شاہد نے ابتدائی خطاب میں کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو چیف جسٹس کی جانب سے اچھی شہرت کے ایڈمنسٹریٹر کے خطاب کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ محمد شاہد کنوینر کے آئی آر سی نے کہا کہ ہم ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ٹیم ہیں اور انکی ہر قدم میں رہنمائی میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ مکمل طور پر غیر سیاسی ادارہ ہے ۔۔ جو ادارے کا مخالف ہے وہ ادارے کے لئے سود مند نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اپنا وقت پورا کرچکی ہے اب اسکے باقٓاعدہ الیکشن کے لئے آج قرارداد منظور کرلی گئی ہے جسکے ضابطے پورے کر رہے ہیں۔ نیک نامی کے ایم سی کا وطیرہ ہہونا چاہئے۔ ہم سابقہ ایسوسی ایشن کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ سینئر افسر اورآرٹس کونسل کے عہدیدار بشیر خان سدوزئی نئے کہا کہ ہم کراچی کی ترقی کے لئے پچاس لاکھ کے ایم سی اور ایک کروڑ ڈونرز سے افسران ایسوسی ایشن کے لئے لیکر آرہے تھے۔

لئیق احمد صاحب کا خصوصی تعاون رہا۔ ہم اب بھی افسران ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے کے ایم سی افسران کی فلاح و بہبود کے لئے تاریخی کام کرسکتے ہیں۔ وہ ہر وقت خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ کے ایم سی کو کراچی کی اچھی پہچان بنانا ہے۔ ڈاکٹر سید محمد فاروق نے کہا کہ وہ افسران و ملازمین کے لئے دسرت سمت میں قانون کے مطاببق کام کریں گے۔

ادارہ ہے تو ہم ہیں۔ تمام افسران کو یکجا ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ روشن الطاف نے کہا کہ ہم کراچی کی پہچان ہیں اور کراچی کا چہرہ ہماری کارکردگی ہے ۔ لئیق احمد صٓحب بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں ۔ ہمیں انکی ہر طرح سے مدد کرنی ہے۔ محمد شاہد نے پیش کردقرارداداوں پر کہا کہ کے ایم سی آفیسرز ایسوسی ایشن آئینہ ہے اور مہیں ادارے کو گل و گلزار ترقی کا مرکز بنانا ہے۔ آخر میں حال ہی میں وفات پاجانے والے سینئر ترین افسر شفیع انصاری کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔