ن لیگ کا انتخابی میدان سے بھاگ جانا نیلم سے بھمبر تک ان کی بدترین شکست کا اعتراف ہے،سردارجاوید ایوب

فاروق حیدر قوم کو کہانیاں نہ سنائیں اگر کشمیر کے حوالے سے کہیں کچھ بات ہے تو سامنے لائیں ہم اتنے کمزور نہیں ہیں کہ کشمیر کے فیصلے کوئی مرضی سے کرتا پھرے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی

اتوار 20 جون 2021 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا کہ( ن) لیگ کا انتخابی میدان سے بھاگ جانا نیلم سے بھمبر تک ان کی بدترین شکست کا اعتراف ہے،فاروق حیدر قوم کو کہانیاں نہ سنائیں اگر کشمیر کے ھوالہ سے کہیں کچھ بات ہے تو سامنے لائیں ہم اتنے کمزور نہیں ہیں کہ کشمیر کے فیصلے کوئی مرضی سے کرتا پھرے، پی ٹی آئی والوں کو پتا ہی نہیں کون سے حلقہ میں انکا امیدوارکون ہے سیاسی مسافروں کو یہ اعوام مسترد کرے گی، کوٹلہ منڈل میں نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں منعقدہ شمولتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی کہتے تجربہ ہی نہیں کبھی کہتے ٹیم ہی نہیں آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو کوئی ڈرامہ نہیں کرنے دیں گے انکی پارٹی کے اندر جو تماشے ہیں یہ کچھ ریاست کے ساتھ انکو کوئی نہیں کرنے دیتا بولیاں لگاکر ٹکٹ دیئے جا رہے تاکہ کل یہ لوگ کرپشن کریں ،سیاسی کراکن کے لیئے باعزت جماعت پیپلزپارٹی ہے حقیقی سیاسی کارکنان اور غریب متوسط سفید پوش طبقات کی جماعت صرف پیپلز پارٹی ہے جسکی حکومتوں میں سیاسی کارکنان کو فیصلوں پالیسیوں میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے اور اقتدار کے ایوانوں کے دروازے غریب مزدوروں محنت کشوں عوام سب کیلے کھلے ہوتے ہیں اور غریب سفید پوش طبقات کی معاشی بہتری کیلئے عملی اقدامات کیے جاتے ہیں آج خلق خدا کا ایک نعرہ ہے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑنے والوں عمرانیہ مافیاز کے بھاگ متی کے کنبوں اور ن لیگی اشرافیہ کو ایک ساتھ سبق سکھائیں گے انشاللہ اقتدار کے ایوانوں پر خلق خدا کا راج ہوگا پیپلز پارٹی کے پرچم لہرائینگے ،حلقہ کوٹلہ:پہٹکہ منڈل میں شمولتی پرگرام پہنچنے پر سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سردار محمد جاوید ایوب کا پرتباک استقبال، درجنوں دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شاملشیخ ارشاد،شیخ منیر،شاکر شیخ،عبدالحمید شیخ،خورشید سیخ،بابر شیخ،محمد سعید،سجاد خان،اسد خان،سرفراز شیخ،محمد شبیر،دانش،شیخ،عمر شیخ،شیخ نزیر،شبیر بالسیری، شیخ،اشرف،محمد سلیم،محمد نصیر،بشیر کیانی،شیخ منظور احمد،شبیرقریشی،محمدنصیر منڈل نے مسلم لیگ ن پی ٹی اہی و دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر اپنے خاندان سمیت باضابطہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی نا،مزد امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار محمد جاوید ایوب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

حلقہ کوٹلہ کے گاؤں'' جھینگ'' سے راجہ عبدالرشید الخیری، راجہ غلام نبی، راجہ نذیر، حاجی اصغر، راجہ ارشاد عابد، راجہ محمد عامر، راجہ عبدالرحمان موذن و دیگر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر اپنے خاندان سمیت باضابطہ پاکستان پیپلزپارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔قائد کوٹلہ فخر کوٹلہ نامزد امیدوار اسمبلی جناب سردار جاوید ایوب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔