ن لیگنے شکست تسلیم کرلی اور اب سر پیٹ رہے ہیں ،پی ٹی آئی بھی روئیگی اسکی اچھل کود بتارہی ہے ،سردار مبارک

یہ جلد تھک ہار کر چاروں شانے چت ہوگی یہاں نفرتوں مار دھاڑ انتشار کا ماحول بننے نہیں دینگے لوٹا کریسی کو ڈوبنے کے بعد اپنے نام ونشان بھی نہیں ملیں گے ،پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ تین کا خطاب

اتوار 20 جون 2021 16:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ تین مظفرآباد سردار مبارک حیدر نے کہا ہے ن لیگ نے شکست تسلیم کرلی اور اب سر پیٹ رہے ہیں پی ٹی آئی بھی روئے گی اسکی اچھل کود بتارہی ہے یہ جلد تھک ہار کر چاروں شانے چت ہوگی یہاں نفرتوں مار دھاڑ انتشار کا ماحول بننے نہیں دینگے لوٹا کریسی کو ڈوبنے کے بعد اپنے نام ونشان بھی نہیں ملے گے پیپلز پارٹی واحد سچے مخلص نظریاتی لوگوں کی جماعت ہے جسکی قیادت نے خود کو ملک عوام کے وقار آزادی کے تحفظ کے لیے قربان کردیا ملک کو محفوظ دفاعی نظام دیا سیاست کو محلوں بنگلوں سے نکال کر عوام میں لایا آئین دیا جمہوریت دی اور لوگوں کو ووٹ کا حق دلا کر اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بیلا نورشاہ میں کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ،غلام نبی خان ،اعجاز ان ،فرامس خان ،عتیق خان ،ریاض خان ،شہراز خان ،برال خان ،عجاز خان ،زرین خان ،اورنگزیب خان ،باسط شاہ کیشور شاہ ،زرداد خان ،رفیق خان بابر خان شیر خان ،عمر خان ،صابر خان کمال خان ،اسمائل خان ،شامل خان ،رشید خان ،بشیر خان ،میر ظفر عطااللہ خان میرباسط ،بادشاہ خان ،محمد حسن ،فاروق خان ،نصیر خان ،جمشد خان ،صدیق خان ،رضوان خان ،نعیم خان ،عبدالقیوم ،ممتاز ،فیاض میر نوید ،گلزرین ،بشیر ،مشتاق ،عمران ،اختر ،اکرم ،خورشید ،گل فردوس ،ودیگر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کے ملک میں مہنگائی بے روزگاری کے سیلاب لاکر گھبرانا نہیں کا مشورہ دینے والے بیحس سفاک حکمرانوں کے آوارہ مزاج ٹولے کو یہاں شکشت دیکر سارے پاکستان کے عوام کو نجات دلانے ہے جبکہ ازادکشمیر میں غریب سفید پوش سیاسی کارکنان کو اقتدار کے ایوانوں کے دروازے پر ذلیل رسواء عوام کو دھکے دیکر ٹھوکریں مارنے والے ووٹ کے فیصلے سے پہلے ہی عوامی نفرتوں حقارتوں تھو تھو کے نشانے پر اچکے ہیں آج مسلم لیگ کا ہر کارکن کہتا ہے ہمارے لیڈروں نے شکشت تسلیم کرلی ہے پانچ سال عوام کے ساتھ تذلیل آمیز رویے رکھنے والوں کی وجہ سے عوام کا سامنا ممکن نہیں رہا ہے۔