Live Updates

مہاجرین اور متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ،طاہر کھوکھر

،مہاجرین اور متاثرین منگلا ڈیم کو تحریک انصاف میں نمائندگی نہیںدی گئی بلکہ سازش کے تحت جموں کی 6سیٹوں میں سے 5ایک برادری کو اور 3ایک ہی گھر میں دیدی ،پی ٹی آئی رہنما

اتوار 20 جون 2021 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما ، سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ، امیدوار حلقہ جموں۔1 طاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ مہاجرین اور متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ،مہاجرین اور متاثرین منگلا ڈیم کو تحریک انصاف میں نمائندگی نہیںدی گئی بلکہ سازش کے تحت جموں کی 6سیٹوں میں سے 5ایک برادری کو اور 3ایک ہی گھر میں دے دی ،یہ کیسا انصاف ہے پارلیمانی بورڈ نے زمینی حقائق کو نظرانداز کیا اور کارگردگی دکھانے والے امیدوران کو بھی نظر انداز کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آنکھوں میں دھول جھونک کے من پسند اور ٹکٹ فروخت کیئے وقت ہے عمران خان تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والی سازش کے خلاف ایکشن لیں وگرنہ یہ تحریک انصاف کے لیئے مستقبل میں نقصان دہ ہو گا انہوں نے کہا کہ تحریک انساف کو نقصان پہچانے والے کرداروں کو قرار واقعی سزا دیں عمران خان جنہوں نے پیراشوٹرز کو اتارا اور گنگا میں نہائے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مہاجرین مقیم پاکستان اور متاثرین منگلا میرے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ میں متاثرین منگلا اور مہاجرین مقیم پاکستان کو مایوس نہیں ہونے دوں گا اور آخری دم تک ان کے حقوق کی جنگ لڑوں گا اور ان کو تنہا نہیں چھوروں گا ۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین اور متاثرین منگلا کے ساتھ کو مایوس کیا قیادت نے مگر میں مہاجرین اور متاثرین منگلا کو مایوس نہیں ہونے دوں گا ان کے حقوق کا دفاع کروں گا ۔

کسی کو بھی جموں۔1 کی سیٹ ہائی جیک نہیں کریں گے۔مہاجرین باشعور ہیں وہ حقائق جانتے ہیں اور میری جدوجہد سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے مہاجرین سے اپیل کی کہ ووٹ قوم کی امانت ہے اور اسے وہ سوچ سمجھ کر میرٹ پر استعمال کریں اور کسی پیراشوٹر یاہائی جیکر کو ووٹ نہ دیں ۔ وہ ماضی کی طرح ان کے حقوق کی خاطر جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات