آفیسرز ایکشن کمیٹی کے انتخابات، سیدہ نبیلہ خانم مرکزی صدر ، مرکزی نائب صدور اقبال خان، رباب جعفری،امدادساریوجنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 20 جون 2021 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) آفیسرز ایکشن کمیٹی پاکستان کے تین روز جاری ہونے والے انتخابات میں سیدہ نبیلہ خانم صدر مرکزی نائب صدور اقبال خان ۔ رباب جعفری، جنرل سیکریٹری امداد ساریو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ارشاد احمد ، دیگر عہدیداران نبیل شہنشاہ، رمیز بٹ ، سعادت جعفری، ریحانہ چوہدری، ملک اسلم ، کرن شاہ، ام رباب ، سجاد عباسی شامل ہیان جبکہ دس رکنی کمیٹی میں مسعود احمد ( حیدرآباد)، عاطف ( بدین )، کاشف مرزا( دادو)، تہمینہ ( سیالکوٹ) نشاط شاہ(گوجرانوالہ) امین خٹک ( کے پی کے ) ، رئیس بلوچ ( بلوچستان ) منیر ملک ( لاپہور) نعیم لغاری ( جھنگ)، کہکشاں ( راولپنڈی ) شامل ہیں ۔

کراچی کے لئے دوبارہ رباب جعفری صدر منتخب ہوگئی ہیں ۔ جبکہ دیگر عہدیداروں میں فاریہ خان ، مسرت خان ، جلال الدین ، قیوم شیرازی و دیگر شامل ۔

(جاری ہے)

ہیں۔ حیدر آباد ، لاہور، اسلام آباد کے بھی عہدیداروں کا اعلان بھی سیدہ نبیلہ خانم خود کریں گی۔ لیگل پینل میں ملک لاء ایسوسی ایٹس، بہادر خٹک، اکرم خان ، ضیر چوہدری ، نتا شا ، مجیب اور دیگر شامل ہیں ۔ جبکپہ ڈاکٹرز پینل میں ڈاکٹر سجاد میر نگراں انچارج منتخب ہوگئے۔ سیدہ نبیلہ خانم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نجی اور سرکاری دونوں افسران کے حققوق کے محافظ ہیں اور قانونی جنگ سے حق دلا چکے ہیں ۔ کوئی بھی سازش اور افسران کے ساتھ زیادتی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ سب کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔