اسلامی جمعیت طلبہ ہر قسم کے استحصال سے پاک معاشرے کا قیام چاہتی ہے ،،برادر شکیل احمد خان

اسلامی جمعیت طلبہ اپنی قیام کے چوہتر سال بعد بھی اپنے روایات پر قائم ہے جس کی کلیدی وجہ یہاں کے نظام کے اند رشفافیت ہے،جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان

اتوار 20 جون 2021 16:45

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) اسلامی جمعیت طلبہ ہر قسم کے استحصال سے پاک معاشرے کا قیام چاہتی ہے اسلامی جمعیت طلبہ اپنی قیام کے چوہتر سال بعد بھی اپنے روایات پر قائم ہے جس کی کلیدی وجہ یہاں کے نظام کے اند رشفافیت ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہر شخص معاشرے کا ایک مفید شہری ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر شکیل احمد خان نے لورالائی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء تک اسلام کا پیغام پہنچائے ، انہیں منظم کریں ، ان کی صحیح تربیت کریں، اور پاکستان میں ایک خوشحال اسلامی معاشرے کے قیام کے جدوجہد میں انہیں شامل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارکنان کسی بھی تنظیم میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، لہٰذا کارکن کی اچھی تربیت ہی ایک اچھی تنظیم کو تیار کرسکتی ہے۔

گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ لورالائی کی جانب سے اجتماع کارکنان کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے معتمد عام(جنرل سیکرٹری)برادر شکیل احمد خان،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان برادر صابر صالح پانیزئی،سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان و صدرجے آئی یوتھ بلوچستان برادر نورالدین غلزئی نے خصوصی شرکت کی۔

اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناظم صوبہ برادر صابر صالح پانیزئی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ہرکارکن جمعیت کا پیغام سکول سکول اور ہر طالب علم تک پہنچا دیں، تاکہ آج کے اس مادہ پرست دور میں طلباء اپنی اصل ذمہ داریوں سے آگاہ ہوسکیں اور امت مسلمہ اور انسانیت کا مستقبل تابناک بنایا جاسکے۔کارکنان جمعیت سے اپنی خطاب میں سابق ناظم صوبہ برادر نورالدین غلزئی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں نے عملی زندگی میں اپنی اہلیت کا لوہا منوایا ہے اور یہ سب کچھ جمعیت کے تربیت ہی کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔

اجتماع کارکنان اسلامی جمعیت طلبہ لورالائی سے معتمد عام برادر شکیل احمد خان، ناظم صوبہ صابر صالح پانیزئی، سابق ناظم صوبہ نورالدین غلزئی اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لورالائی برادر محمد طاہر ایبک نے خطاب کیا۔ پروگرام میں سٹیج کی ذمہ داریاں برادر عبدالقیوم نے نبھائے، جبکہ فوٹو گرافی کی ذمد داریوں پر برادر سیف الرحمن حمزہ زئی اور برادر سید عبدالبصیر مامور تھے۔ معتمد اسلامی جمعیت طلبہ لورالائی برادر افتخار خان کاکڑ نے معتمد عام کے خطاب کے دوران پُر جوش نعرے لگائے جبکہ برادر محمد یوسف زخپیل اور برادر محیب اللہ نے مہمانوں کا استقبا ل پھول پاشی سے کیا۔ پروگرام میں برادر محمد اشرف اور دیگر نے نظمیں پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :