عثمان خان کاکڑ ہمیشہ سے بلوچستان کی عوام کی بہترین نمائندگی کرتے آئے ہیں ،انجمن تاجران بلوچستان

اتوار 20 جون 2021 16:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا ،عمران ترین ،حاجی نصرالدین کاکڑ ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ،خان کاکڑ، نعمت ترین ،رشید آغا، بسم اللّٰہ ترین ،حاجی قیوم خلجی، دوست محمد ترین ، امردین آغا، حاجی سلیم ، حاجی ظفر شاہ، حاجی حسن خلجی، منظور ترین، عزت آغا، کلیم اللہ کاکڑ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور تمام تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ عثمان خان کاکڑ کی صحتیابی کیلئے دعا کریں کہ اللہ پاک عثمان کاکڑ کو شفاء کاملہ عطا کریں اور کہا ہے کہ عثمان خان کاکڑ بلوچستان کے ان سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں جو ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتے آئے ہیں اور ہمیشہ سے بلوچستان کی عوام کی بہترین نمائندگی کرتے آئے ہیں اور کہا ہے کہ ہم سندھ گورمنٹ کے بھی بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے عثمان خان کاکڑ کے علاج معالجے کیلئے اپنی خدمات پیش کی۔