ڈیرہ اللہ یار میں ٹیکسی ڈرائیور شبیر کھوسہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء اور ٹیکسی ڈرائیورں کا احتجاج

اتوار 20 جون 2021 16:45

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) ڈیرہ اللہ یار میں ٹیکسی ڈرائیور شبیر کھوسہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء اور ٹیکسی ڈرائیورں نے احتجاج کیا اور زیرو پوائنٹ پر گاڑیاں کھڑی کرکے سندھ بلوچستان اور پنجاب کو جانے والی ہر قسم کی ٹریفک بند کردی گئی جسکے باعث قومی شاہراہ اور بائی پاس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکسی کار یونین جعفرآباد کے صدر شاہنواز کھوسہ، آل پاکستان ٹیکسی یونین کے مرکزی صدر احسان احمد کھوسہ ، امام بخش اتیرا ، ، عبدالستار کھوسہ ، عطاء اللہ مینگل ، استاد دلدار کھوسہ ، اربیلا کٹبار و دیگر نے کہا ہے کہ دو ہفتے گزر جانے کے باوجود پولیس ٹیکسی ڈراِیور شبیر احمد کھوسہ کے قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی ہے پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں سنجیدہ بھی نظر نہیں آتی انکا کہنا تھا کہ قاتلوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ پولیس قاتلوں میں ہاتھ ڈالنے سے کترا رہی ہے اور ٹیکسی ڈرائیور کا خون ناحق رائیگاں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا اس موقع پر ایس ایچ او عبدالروف جمالی اور انچارج سی آئی اے گل حسن بہرانی نے ٹیکسی ڈرائیوروں کیساتھ کامیاب مزاکرات کرکے احتجاجی دھرنا ختم کروا دیا جسکے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔