صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائیگی ، کمپنی کااعلان

اتوار 20 جون 2021 16:55

صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔

ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہو گا۔

متعلقہ عنوان :