سپورٹس بورڈ پنجاب بیڈمنٹن (بوائزاینڈ گرلز)کا کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ یکم جولائی سے شروع کریگا

کیمپ 31جولائی تک جاری رہے گا، ماہر کوچز انڈر 12،انڈر 16اور انڈر 20کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے‘ڈی جی سپورٹس پنجاب

اتوار 20 جون 2021 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب بیڈمنٹن (بوائزاینڈ گرلز)کا کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ یکم جولائی سے منعقد کررہا ہے، یہ کیمپ 31جولائی تک جاری رہے گا، کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کرتا رہتا ہے، کورونا وائرس میں کمی کے بعد یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے، بیڈ منٹن کے مردوخواتین کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ شروع کیا جارہا ہے، جس میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے، کیمپ میں انڈر 12،انڈر 16اور انڈر 20کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی، کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے،کیمپ کی کمانڈ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین کریں گی جبکہ زرینہ وقار کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گی، انہوں نے مزید کہا ہے کہ 21 جون سے سپورٹس بورڈ پنجاب باغ جناح لان ٹینس اکیڈمی میں ٹینس کے کم عمر کھلاڑیوں کا سمر کیمپ بھی شروع کررہا ہے، تربیتی کیمپ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔