عمران صاحب کا بیان سیاق و سباق پہ رہتا کم اور ہٹتا زیادہ ہے، مریم اور نگزیب

وقت دور نہیں جب پچاس لاکھ گھر، ایک کڑوڑ نوکری سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی وضاحت دے کر بھاگ جائیں گے، بیان

اتوار 20 جون 2021 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا بیان سیاق و سباق پہ رہتا کم اور ہٹتا زیادہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جب بولتے ہیں، وزراء کی طرف سے بیان کی تائید کم اور وضاحت زیادہ آتی ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کا بیان سیاق و سباق پہ رہتا کم اور ہٹتا زیادہ ہے ،وقت دور نہیں جب پچاس لاکھ گھر، ایک کڑوڑ نوکری سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی وضاحت دے کر بھاگ جائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ آٹا ، چینی، بجلی، گیس، دوائی ، ویکسین کی چوری، معیشت کی تباہی، مہنگائی، تاریخی قرض،کشمیر کا سودا کس کس چیز کی وضاحت کریں گی ،یہ حکومت نہیں جھوٹ بولنے والوں کا ٹولہ ہے جس کی ہر سانس جھوٹ پر چل رہی ہے۔