Live Updates

وفاق کو یہ تکلیف ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کیوں ہے،کاش! عمران خان کی حکومت ہوتی ،اویس شاہ

آئندہ انتخابات میں سندھ تو کیا کسی بھی صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں آئے گی، صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

اتوار 20 جون 2021 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) پیپلز پارٹی کے رہنما وصوبائی وزیر اویس شاہ نے وفاقی وزیر فوادچوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاق کو یہ تکلیف ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کیوں ہے،کاش! عمران خان کی حکومت ہوتی -آئندہ انتخابات میں سندھ تو کیا کسی بھی صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں آئے گی- اویس قادر شاہ نے کہا کہ وفاق کا سندھ کے ساتھ یہ رویہ خطرناک نتائج کو جنم دے سکتا ہی- فواد چودھری ایک سیاسی یتیم بچہ ہے کبھی ادھر تو کبھی ادھر- کراچی کا کنٹرول وفاق یا کسی بھی ادارے کے حوالے کرنے کا آئین میں کہیں بھی ذکر نہیں- اویس قادر شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 140 کی غلط تشریح کی جا رہی ہی-وفاق نے سندھ کو اعلانات کے سوا کچھ نہیں دیا- فواد چوہدری بتائیں کے وزیراعظم کے اعلان کردہ 11 سو ارب روپے کراچی کو ابھی تک کیوں نہیں ملی-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ 162 ارب روپے کیوں نہیں دیے گئی- وزیراعلی سندھ نے صوبے کے حقوق مانگے تو وفاق کو برا لگا, اگر حق مانگنا برا لگتا ہے تو ہم حق مانگتے رہیں گی- اویس قادر شاہ نے کہا کہ سندھ کا پانی وفاق پنجاب کے ساتھ ملکر چوری کررہا ہی-جوتے چھوڑ کر بھاگنا ہمارا کام نہیں آپ جیسے سلیکٹڈ کا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات