حکومت وزیر اعلیٰ جام کمال کی قیادت میں متحدہے،حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے،حاجی محمد خان طور اتمان خیل

اپوزیشن کابلوچستان اسمبلی کے گیٹ کو تالا لگانا،وزیر اعلی پر جھوتا پھینکنا ،اسمبلی کو یرغمال بنا کر حکومت کو بجٹ پیش کرنے سے روکنا غیر آئینی غیر قانونی اور ہمارے صوبے کے قبائلی روایات کے بھی سراسر خلاف عمل تھا،صوبائی وزیر

اتوار 20 جون 2021 18:05

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کابلوچستان اسمبلی کے گیٹ کو تالا لگانا،وزیر اعلی جام کمال خان پر جھوتا پھینکنا اور اسمبلی کو یرغمال بنا کر حکومت کو بجٹ پیش کرنے سے روکنا غیر آئینی غیر قانونی اور ہمارے صوبے کے قبائلی روایات کے بھی سراسر خلاف عمل تھا ۔

یہ بات انہوں نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اسکیمات کیلئے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف مقدمات درج کر دیئے ہیں اسمبلی رکن سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں حکومت وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت میں متحدہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 584 ارب کا بجٹ پیش کرنے پر وزیر خزانہ ظہور بلیدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں تاریخی بجٹ کی منظوری دینے پر بھی وزیر اعلی سمیت پوری کابینہ ممبران کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ نہایت اہم شگون ہے 19 لاکھ افراد کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء جسکے تحت دس لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی اور صوبے کا اپنا بنک اف بلوچستان کے قیام سے صوبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملیگا انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 49 نئے ڈیمز کی تعمیر پر 6 ارب 45 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے صوبے میں زرعی انقلاب ائیگا انہوں نے کہا کہ صوبے میں 29 ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا جس سے زمینداروں کو لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائیگی زراعت کی ترقی کیلئے نو ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں 198 نئے اسکولوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن کی جائیگی انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم مواصلات صاف پانی کے شعبوں کیلئے اربوں روپے مختص کیئے گئے ہیں جس سے عام ادمی کا فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ لورالائی کو الگ ڈویژن کی منظوری سے ترقی کا ایک نیا باب شروع ہو گا وزیر اعلی نے میری کوششوں سے اسکی منظوری دی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ادوار میں صوبے کے عوام کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا اب موجودہ حکومت کو بھی پہلے روز سے ہی کام کرنے سے روک رہی ہے لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم صوبے کے عوام کی ترقی کیلئے ایک انچ بھی ہٹنے کیلئے تیار نہیں انہوں نے کہا کہ اوچھے ہھتکنڈوں سے اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کو روکھنے کی پوری کوشش کی لیکن ہم نے تمام غیر قانونی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے اپنا بجٹ پیش کیا انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر جاری رہیگا اور ہم اپوزیشن کا اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کے باوجود بجٹ پاس کرنے میں ضرور کامیاب ہوجائینگے ۔