سوات ،علی گرامہ میں پیش امام کے بیٹے بے خودکوگولی مارکرخودکشی کرلی

اتوار 20 جون 2021 18:50

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) سوات کے علاقے علی گرامہ میں پیش امام کے بیٹے بے خودکوگولی مارکرخودکشی کرلی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کبل محمد اعجازباچا کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جہاں پر علی گرامہ کی جامع مسجد کے پیش امام کے بیٹے قاری رفیق احمد نے اپنے کمرے میں خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا۔متوفی کے والد پیش امام فضل رازق نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہیں۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :