صوابی، کالو خا ن پولیس نے سانحہ کالوڈھیر کے چار مقتولین کی ایف آئی آر درج کر لی

اتوار 20 جون 2021 18:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) کالو خا ن پولیس نے سانحہ کالوڈھیر کے چار مقتولین کی ایف آئی آر درج کر لی۔ مقتولین میں میاں بیوی اور والدبھی شامل ہیں۔دوسرے فریق سے ایک شخص زخمی ہوا۔ عابد علی ولد سید محمد سکنہ کالو ڈھیر سیفور خان کوٹھے نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ہارون ولد احمد جان اپنے بھائی زاہد اور والد سید محمدکے ساتھ اپنے حجرے میں موجود تھے۔

کہ اس دوران وزیر محمد ولد احمد جان ، فضل خالق ولد نور مالک ، شاکر ولد وزیر محمد ساکنان کالو ڈھیر اور نیاز ولد نامعلوم سکنہ سوات حال کالو ڈھیر نے حجرے میں داخل ہو کر والد سید محمد کے ساتھ اراضی پر تکرار شروع کی کہ اس دوران ہمارے شور پر زوجہ زاہد ، ان کی دس سالہ بیٹی ایمن بھی حجرے آئی کہ اس دوران مذکورہ ملزمان نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کی بیٹی ایمن اور وہ خود شدید زخمی ہو گئے جب کہ ہارون ولد احمد جان ،زاہد اور اس کی زوجہ مسماة (ر)،والد سید محمد اور ان کا بھائی زاہد گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے وجہ عناد تنازغہ اراضی بیان کی ہے۔

(جاری ہے)

مقتولین میں مدعی مقدمہ عابد علی کا بھائی ، والد اور بھابھی بھی شامل ہیں۔دریں اثناء فضل خالق ولد نور مالک سکنہ کالوڈھیر نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ سید محمد ولد احمد خان ( مقتول) ، عابد علی ولد سیدمحمد ، آصف ، صدام پسران ہارون ساکنان کالوڈھیر نے ان کے گھر داخل ہو کر ان کے داماد نیاز علی ولد رسول خان پر وار کر کے زخمی کیاوجہ عناد تنازغہ مکان بیان کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین جو آپس میں بھائی اور چچا زاد ہیں کے مابین سات مرلے مکان پر تنازغہ چلاآرہا تھا کالو خان پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔