’’ملک میں سیاحت کے غیر معمولی اضافے سے ہوٹلوں میں جگہ کم پڑی گئی‘‘
حت میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ ہوٹلوں میں جگہ ختم ہو گئی، بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ملک میں آکر ہوٹلز تعمیر کریں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
دانش احمد انصاری اتوار 20 جون 2021 19:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات پاکستانی پویلین کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہاب پاکستان سے ٹیکنالوجی ایکسپورٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب ٹریکٹرز ایکسپورٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے محنت سے کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ باہر سے لوگ آئیں اور ہوٹلز وغیرہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے انتہائی کامیاب حکمت عملی اپنائی۔ انہوں ںے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بیرون ملک سے لوگ یہاں آکر سرمایہ کاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان میں چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ملک میں سیاحت کے فروغ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے قومی ایئرلائن کی جانب سے ائیر سفاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز گزشتہ روز13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے درجنوں مسافروں کو لے کر خوبصورت پہاڑی چوٹیوں سے گزر کر اسکردو پہنچ گئی تھی۔غیر ملکی مہمانوں نے پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے لیے نہایت جوش و خروش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل ہیں۔ ایئر سفاری پرواز پاکستان کی خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور جھیل سیف الملوک سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔ترجمان کے مطابق ان دلکش نظاروں کے لیے صاف موسم انتہائی ضروری تھا، اس لیے ایئر سفاری کی افتتاحی پرواز 12 جون کے بجائے 19 جون کو روانہ کی گئی۔ پی آئی اے کے مطابق ایئر سفاری کے لیے یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے نے گزشتہ دنوں کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.