فادرز ڈی: حورین صابری نے والد کی یادگار تصاویر شیئر کردیں

اتوار 20 جون 2021 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اتوارکو باپ سے اظہارِ محبت کے لیے فادرز ڈے منایاگیا،اس موقع پر معروف شخصیات سمیت دیگر عوام بھی اپنے والد کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات جاری کرتے دِکھائی دیئے ۔

(جاری ہے)

اب ایسے میں امجد صابری کی بڑی صاحبزادی حورین کو اپنے مرحوم والد کی یاد ستانے لگی۔حورین صابری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے بچپن کی کچھ یادگار تصویریں شیئر کیں جن میں وہ بہت چھوٹی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حورین صابری اپنے والد کی گود میں بیٹھی ہیں۔حورین صابری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دنیا والا ایموجی بنایا جس کا مطلب ہے کہ انہوں نے اپنے والد کو اپنی دنیا قرار دیا ہے۔