حکومت اور فائزر بائیو این ٹیک میں پاکستان کو ایم آر این اے ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی اس سال پاکستان کو ایک کروڑ تیس لاکھ ڈوزز فراہم کرے گی،وفاقی حکام

اتوار 20 جون 2021 20:15

حکومت اور فائزر بائیو این ٹیک میں پاکستان کو ایم آر این اے ویکسین فراہمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) حکومت اور فائزر بائیو این ٹیک میں پاکستان کو ایم آر این اے ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے گیا۔ وفاقی حکام کے مطابق امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی اس سال پاکستان کو ایک کروڑ تیس لاکھ ڈوزز فراہم کرے گی، فائزر بائیو این ٹیک جولائی میں پاکستان کو دس لاکھ خوراکیں فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق رواں سال کے آخر تک فائزر پاکستان کو میسینجر ایم آر این اے ویکسین کی تیرہ ملین ڈوزز فراہم کرے گی، حکام کے مطابق پاکستان اس سال روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ ڈوزز خریدے گا، روسی ویکسین اسپوٹنک وی کی پہلی کھیپ جون کے آخر یا جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائیگی۔

حکام کے مطابق ستمبر تک پاکستان کو روسی ویکسین اسپوٹنک وی کی ایک کروڑ ڈوزز مل جائیں گی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق چین سے سائنوویک ویکسین کی پندرہ لاکھ ڈوزز آرہی ہیں، پیر تک ملک میں ویکسین کی کمی پوری ہو جائے گی۔