لیڈی کانسٹیبل کو گھر میں کام کرنے والے ملازم نے نیند کی گولیاں کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی، ابتدائی تحقیقات میں واقعے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 20 جون 2021 20:26

لیڈی کانسٹیبل کو گھر میں کام کرنے والے ملازم نے نیند کی گولیاں کھلا ..
کوٹری (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 20جون 2021۔) جامشورہ میں لیڈی کانسٹیبل کو گھر میں کام کرنے والے ملازم نے نیند کی گولیاں کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی، ابتدائی تحقیقات میں واقعے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل کوٹری کی لیڈی کانسٹیبل علینہ تھیبو کے ساتھ مبینہ زیادتی کاواقعہ پیش آیاہے، اے ایس پی جامشورو کا کہنا ہے کہ لیڈی کے الزامات غلط ہیں جبکہ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے انکوائری کی جاری ہے۔

جامشورو میں تعینات لیڈی کانسٹیبل علینہ تھیبو جامشورو اسپتال پہنچیں جہاں لیڈی کانسٹیبل نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والے نوجوان احسان جتوئی نے مبینہ طور پر نیند کی گولیاں کھلا کر ان سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی ہے۔

(جاری ہے)

خاتون اہلکارنے کہاکہ ڈی ایس پی کوٹری اور ایڈیشنل آئی جی آفس میں تعینات شکایتی سیل کی انچارج نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی اور کمرے سے نکال دیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ نے بتایا کہ لیڈی کانسٹیبل کے خلاف کوٹری کی ایک خاتون نے درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے احسان جتوئی کو لیڈی کانسٹیبل پریشان کر رہی ہے اور ان کے گھر میں گھس کر اس کے بیٹے کو تنگ کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لیڈی کانسٹیل کے خلاف ایڈیشنل آئی جی اور جامشورو پولیس کی جانب سے بھی الگ الگ انکوائری کی جا رہی ہے جو آخری مراحل میں ہے۔ایس ایس پی جامشورو نے کہاکہ لیڈی کانسٹیبل کے الزامات غلط ہیں اور انکوائری رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آنے کے باعث مبینہ طور پر زیادتی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود اس واقعے کی انکوائری کرائی جا رہی ہے۔              

متعلقہ عنوان :