تین روز قبل رات کی تاریکی میں میرا بڑا بھائی ظفر اللہ تالپور نشے میں دھت مسلح افراد اسد چنہ، لکی کوری وتین نامعلوم افراد کے ساتھ گھر پر حملہ آور ہوئے، راجہ غضنفر

اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں موجود طلائی زیورات، قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 20 جون 2021 22:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو حیدر کے رہائشی راجہ غضنفر علی تالپور نے الزام لگایا ہے کہ تین روز قبل رات کی تاریکی میں میرا بڑا بھائی ظفر اللہ تالپور نشے میں دھت مسلح افراد اسد چنہ، لکی کوری وتین نامعلوم افراد کے ساتھ گھر پر حملہ آور ہوئے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں موجود طلائی زیورات، قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پریس کلب میں اپنی اہلیہ سکینہ ودیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ غضنفر نے کہا کہ واقعہ کے حوالے سے رپوررٹ درج کرانے گئے تو پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے بجائے انہیں چائے پلائی اور واپس کردیاجبکہ ملزمان ہمیں خاموش نہ رہنے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوںنے کہاکہ ہماری چار ایکٹر سے زائد زرعی زمین جو کہ تین بھائی اور تین بہنوں کا حصہ ہے اس ساری زمین پر بڑے بھائی نے قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے اس نے گھر پر حملہ بھی ہمیں گھر سے بے دخل کرنے کے لئے کیا اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے، انہوںنے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، ڈی آئی جی ، ایس ایس پی حیدرآباد سمیت دیگر سے اپیل کی گھر سے لوٹا گیا سامان واپس کرایاجائے ملزم ظفر اللہ تالپور سمیت دیگر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔