حلقہ پی ایس 64 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں جن کا مقصد پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسی کا تسلسل برقراررکھناہے، عبدالجبار خان

اتوار 20 جون 2021 22:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی ایس 64 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں جن کا مقصد پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسی کا تسلسل برقراررکھناہے، ان ترقیاتی کاموں سے نہ صرف علاقے کے لوگوں کوفائدہ ہے بلکہ حلقے میں عوامی ضروریات بھی پوری ہو رہی ہے، وہ اپنے انتخابی حلقے پی ایس 64کے دورے کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور ووٹرز سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر سید فیاض شاہ اور دیگر بھی موجودتھے، عبدالجبار خان نے کہاکہ حلقہ پی ایس 64 کا بیشتر علاقہ دیہی آبادی پر مشتمل ہے اور اس میں ہرزبان بولنے والے اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں ، ہم بلاول بھٹو زرداری کے مشن کی تکیل کرتے ہوئے بلا رنگ ونسل اور بغیر کسی امتیاز کے اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کرارہے ہیں، نکاسی و فراہمی آب کی اسکیموں ، سڑکوں، گلیوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھارکھی، محدود وسائل کے باوجود ہم نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں یہی وجہ ہے کہ حلقے کے عوام پیپلزپارٹی کی ان کاوشوں پر ناصرف خوش ہیں بلکہ انہیں اب ہی احساس ہوا ہے کہ اس سے پہلے کبھی نہ تو اس حلقے میں ترقیاتی کام ہوئے اور ہی عوام کو وہ سہولتیں میسر آسکی تھیں جو اب مل رہی ہیں ہم نے کوششیں کرکے درجنوں بجلی کے نئے ٹرانسفارمر اور نئی لائنیں لگوائی ہیں جس کی وجہ سے حلقے میں بجلی بغیر کسی تعطل کے جاری ہے، اس سے قبل بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہوجانے پر کئی کئی روز تک عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔