معمرقذافی کا نجی طیارہ 10 سال بعد ایک بار پھرمحو پرواز

طیارے کو دس سال قبل مسلح حملوں سے بچانے اور اس کی ضروری مرمت کے لیے فرانس بھیجا گیا تھا،رپورٹ

پیر 21 جون 2021 11:20

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) لیبیا کے سابق مقتول رہ نما کرنل معمر قذافی کے زیراستعمال رہنے والا ان کا نجی طیارہ 10 سال گرائونڈ رہنے کے بعد ایک بار پھر محو پرواز ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قذافی کے نجی طیارے کو دس سال قبل مسلح حملوں سے بچانے اور اس کی ضروری مرمت کے لیے فرانس بھیجا گیا تھا۔ یہ طیارہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے معیتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔

(جاری ہے)

لینڈنگ سے قبل جب قذافی کا نجی طیارہایئربس340 طرابلس کی فضا میں داخل ہوا تو اس نے شہر کے اہم تاریخی مقامات اور سرایا الحمرا کے اوپرنچلی پرواز کی۔ اس کے بعد یہ طیارہ معیتیقہ ہوائی اڈے پراتر گیا جہاں لیبیا کے نئے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے طیارے کا استقبال کیا۔اس موقع پر ایک بیان میں وزیراعظم الدبیبہ نے کہا کہ سابق مرد آہن مقتول کرنل قذافی کے زیراستعمال رہنے والے طیارے کوضروری مرمت کے بعد ملک واپس لایا گیا ہے۔ طیارے کی ضروری مرمت اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کے بعد طیارے کو واپس لایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرمت کی غرض سے 12طیارے دوسرے ملکوں میں ہیں جنہیں جلد واپس لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :