صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا ، مزید تشدد برداشت نہیں کریں گے،اسرائیلی وزیراعظم

دہشت گرد تنظیموں کے دباو میں نہیں آئیں گے اور ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے،خطاب

پیر 21 جون 2021 11:20

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) اسرائیلی ریاست کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔وہ مزید تشدد اور غزہ سے راکٹ فائر کو برداشت نہیں کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے دباو میں نہیں آئیں گے اور ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پہلے سیکیورٹی اجلاس کے بعد ایک بیان میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے ساتھ کسی تنازع میں ملوث نہیں ہونا چاہتے۔

جوہم پر حملہ نہیں کرتے ہم ان کا کوئی نقصان نہیں کریں گے۔حماس کی جانب سے دو لاپتہ فوجیوں اور اسرائیلی شہریوں کی سات سالوں سے واپسی کو نظرانداز کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم ان کو واپس کرنے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی حکومت کے ارکان اسرائیلی عوام کے ملازم ہیں۔اسرائیلی کابینہ نے سیکیورٹی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :