سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن ریفرنس میں ملزم نظام الدین ملاح کی درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 21 جون 2021 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن ریفرنس میں ملزم نظام الدین ملاح کی درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق سب رجسٹرار گورنگی نظام الدین ملاح کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کے معاملے میں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیاہے، نیب پراسکیوٹر نے موقف اختیار کی گیا کہ عدالت نے ملزم کو تین ماہ کے لیے ضمانت پر رہا کیا تھا ملزم نے تین میں آپریشن تک نہیں کرایا جبکہ عدالت نے تین پر ماہ کے لیے مشروط ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کی تھی جس پر ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نظام الدین ملاح بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے آپریشن نہیں ہوسکا جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلڈ چارٹ کے مطابق ملزم کا بلڈر پریشر نارمل ہے اس سے زیادہ آج کل ہر کراچی کے شہری کا بلڈر پریشر بڑھا ہوا ہوتا ہے۔