پی ڈی ایم کراچی کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ،حاجی شرافت اکاخیل

پیر 21 جون 2021 17:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی شرافت اکاخیل سے یوتھ ونگ ضلع ایسٹ کے صدر گل اکاخیل، فضل خان مہمند نے ملاقات کی۔ اس موقع پر حاجی شرافت اکاخیل نے کہا کہ PDMکے کراچی میں ہونے والے جلسہ میںمرکزی قیادت کی کراچی آمد پر بھرپور تیاری کے ساتھ استقبال کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

PDM کراچی کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کیونکہ ملک بھر کی عوام حکومتی اقدامات سے مایوس ہوچکی ہے ۔ عمران خان نیازی کے پُر فریب نعرے اور وعدے ڈھکوسلہ ثابت ہوئے ہیں۔ عوام اب فیصلہ کرچکے ہیں کہ اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں PDM کے جلسہ میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سمیت تمام اپوزیشن کے رہنماء شریک ہونگے اور عوام نے بھی بھرپور شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے کہ 29 جو ن کو عوام اپنا فیصلہ PDM کے حق میں دے دینگے ۔ اس موقع پر یوتھ ونگ ضلع ایسٹ کے صدر گل اکاخیل نے کہا کہ یوتھ ونگ کے کارکنان PDM کراچی کے جلسے میں ہر اول درجہ کا کردار کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :