آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں داخلے کے لیے کوویڈ 19 ویکسین لازمی قرار

ثقافتی سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں ،پروگرام اور کانفرنسوں میں شرکت کے لیے ویکسی نیشن ضروری ہے، محمد احمد شاہ

پیر 21 جون 2021 17:49

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں داخلے کے لیے کوویڈ 19 ویکسین لازمی قرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2021ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں داخلے کے لیے کوویڈ 19 ویکسین لازمی قرار دیا گیا ہے۔بغیر ویکسین کے آرٹس کونسل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر عمل درآمد یکم جولائی سے ہو گا،آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل میں ثقافتی سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں تاہم ہر قسم کے پروگرام اور کانفرنسوں میں شرکت کے لیے ویکسینیشین لازمی ہے۔

(جاری ہے)



آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی ،ملازمین ، اساتذہ اور طلبہ کی ویکسنیشن کر دی گئی ہے۔ احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل ملک بھر میں پہلا ادارہ ہے جس کے ہر فرد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔تاہم ممبران میں سے اگر کسی نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی وہ خود اور خاندان کے افراد کو یکم جولائی 2021ءسے قبل ویکسین لگوا دیں بصورت دیگر جب تک ویکسی نیشن نہیں ہوتی آرٹس کونسل کراچی میں داخلہ بند رہے گا۔

متعلقہ عنوان :