بجلی کی طلب میں رواں سال 20 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے، حماد اظہر

پاکستان اور امریکہ کے دوران موجودہ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ، امریکی چارج ڈی افیئرز سے گفتگو

پیر 21 جون 2021 19:25

بجلی کی طلب میں رواں سال 20 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے، حماد اظہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب میں رواں سال 20 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی چارج ڈی افیئرز نے سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا بجلی طلب میں اضافہ نہ صرف ملک کی معیشت بلکہ توانائی کے شعبے کے لیے بھی مثبت تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا رواں سال سرکلر ڈیٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 200 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا بجلی کی تقسیم ، ترسیل کے شعبہ میں 800 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ اس سرمایہ کاری سے 4000 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے۔ وزیر توانائی نے امریکی کمپنیوں کو انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان اور امریکہ کے دوران موجودہ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا متبادل توانائی پالیسی کے تحت 2030 تک 30 فیصد بجلی سستے ذریعے سے پیدا کی جائے گی۔ امریکی چارج ڈی افیئرز کی متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار پر حکومتی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا امریکی کمپنیاں پاکستان کے شعبہ توانائی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا ؛۔

متعلقہ عنوان :