پوزیشن کو مخلوط صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

عوام دوست بجٹ نے اپوزیشن کی پریشانی میں اور اضافہ کردیاہے،جام کمال خان

پیر 21 جون 2021 21:38

پوزیشن کو مخلوط صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے، وزیراعلیٰ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کو مخلوط صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے ،موجودہ عوام دوست بجٹ نے اپوزیشن کی پریشانی میں اور اضافہ کردیاہے ،حکومت بلوچستان صحت کارڈ،پانی ،تعلیم ،صحت ودیگر منصوبوں کے ذریعے بلوچستان عوام کی پر خرچ کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ صحت کارڈ،بی آر سی ،ڈگری کالجز،گرلز/بوائز سکولز،بڑی سڑکیں ،سپورٹس کمپلیکسز، کینسر ،کارڈیک ہسپتال ،فٹ سال ،ڈیمز ،پانی کی اسکیمات، بورڈنگ اسکولز،سریاب ،نواں کلی میں وومن سینٹر،زقلعہ سیف اللہ بادینی روڈاور بہت کچھ کیا صرف ہماری جماعت کیلئے یا پھر پورے بلوچستان کیلئے انہوں نے کہاکہ مخلوط صوبائی حکومت نے تین سالوں میں جو کام کیا اور جن ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت ہوئی وہ ہضم نہیں ہوری موجودہ عوام دوست بجٹ کی وجہ سے اپوزیشن کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں ،ہم بلوچستان کے لوگوں پر خرچ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اسمبلی کا تقدس اور وقار کو کسٹوڈین کے ذریعے پامال نہیں کیاجاسکتا۔