اجے دیوگن کو بنگلہ خریدنے کیلئے 18 کروڑ سے زائد کا قرض لینا پڑ گیا

پیر 21 جون 2021 22:45

اجے دیوگن کو بنگلہ خریدنے کیلئے 18 کروڑ سے زائد کا قرض لینا پڑ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) فلم ’’گول مال‘‘ کے اداکار اجے دیوگن کو بنگلہ خریدنے کے لیے کروڑوں روپے کا قرض لینا پڑگیا۔ حال ہی میں اداکار اجے دیوگن نے ممبئی کے مضافاتی علاقے جوہو میں ایک بنگلے کا سودا کیا ہے جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ بنگلہ اداکار کی موجودہ رہائش گاہ سے بالکل قریب ہی واقع ہے، بنگلہ 474 مربع میٹر تک پھیلا ہوا ہے جس کی مجموعی قیمت 47 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق بنگلہ خریدنے کا معاہدہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر کے درمیان ہوا، بنگلہ کپول کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ہے، بنگلہ اداکار اور ان کی والدہ وینا وریندر دیوگن کی مشترکہ جائیداد ہے جو 7 مئی کو دونوں کے نام ٹرانسفر کی گئی،اجے دیوگن اور ان کے اہل خانہ اس وقت شیو شکتی بنگلے میں رہائش پزیر ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکار نے پراپرٹی کی قانونی دستاویزات کے لیے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے ادا کردیے، اجے دیوگن نے رواں سال 27 اپریل کو 18 کروڑ 75 لاکھ روپے کا قرض لیا۔

متعلقہ عنوان :