Live Updates

عوام کوتعلیم،صحت اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان

آئندہ دوسالوں میں گزرے تین سالوں کی نسبت زیادہ ترقیاتی کام کرائے جائیں گے،تقریب سے خطاب

پیر 21 جون 2021 20:53

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان نے کہا ہے کہ عوام کوتعلیم،صحت اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،آئندہ دوسالوں میں گزرے تین سالوں کی نسبت زیادہ ترقیاتی کام کرائے جائیں گے، حکومت کی جانب سے عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا جس میں کسانوں،مزدوروں اور عام آدمی کے لیے ریلیف دیا گیا ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس لیے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ اخلاقی طورپرانحطاط کا شکار ہے قرآنی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر ہی اخلاقی بگاڑ سے بچا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 63منصور حیات خان نے یونین کو نسل لب ٹھٹھو کے علاقہ نکو میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے اور وارڈ نمبر10کے علاقہ مسلم آبادوارڈ نمبر 3نواب آبادواہ کینٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے موضع چھوکر جنڈو میں گندھارا یونیورسٹی کے قیام،ٹیکسلا بائی پاس اور سپورٹس کمپلیکس کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے امید ہے ان میگاپراجیکٹس کے حوالے سے جلد پیش رفت ہوگی،ملک آباد میں 7کروڑ کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی منظوری ہو چکی ہے یونین کونسل جلالہ اور ٹھٹھہ خلیل میں 88کروڑ کی ترقیاتی سکیمیں منظور کی گئی ہیں بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں الیکشن اور عام دنوں میں عوام سے جو وعدہ کیا ہے اسے پورا بھی کیا ہے،اپنے حلقے کے تمام لوگوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کی سہولت یقینی بنائی جائے گی یہ ہمارے لیے امتحان اور کسی چیلنج سے کم نہیں اور ہم اس چیلنج کو بخوشی قبول کرتے ہیں اور اس کو پورا کرکے بھی دکھائیں گے اس موقع پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کے معاون خصوصی ماسٹر نثار علی خان،تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک عظمت محمود،ملک نجف،فضل اکرم خان،رشید چچا آف نکو،چوہدری مظہر محمود،ملک اظہر محمود،ماسٹر آصف ،ارشدفمحمود،انجینیئر وقار خان آف موہڑی کھٹٹراں سمیت پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات