سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی سر براہی میں ریسکیو 1122کے قانون پر عمل درآمد کے لیے سپیشل کمیٹی نمبر 13 کی میٹنگ

23جون2021 تک ریسکیو 1122 کے قانون پر عمل درآمدنہ ہونے کی تحریری وضاحت پیش نہ کی گئی توذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی : سپیکر چودھری پرویزالٰہی سینئر بیورو کریٹس کی طرف سے اس قانون پر عمل درآمد د کو یقینی بنانے کی یقین دہانی میٹنگ 23جون2021 تک کے لیے ملتوی

پیر 21 جون 2021 20:59

سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی سر براہی میں ریسکیو 1122کے قانون پر عمل درآمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیرِ صدارت پنجاب اسمبلی میں سپیشل کمیٹی نمبر 13کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وزیر قانون محمدبشارت راجہ ، اراکین اسمبلی ملک محمد احمد خان، ملک احمد علی او لکھ، ملک ندیم کامران، سید عثمان محمود، نوابزادہ وسیم خان، میاں شفیع محمد، ملک جمشیدالطاف ، مس سونیا ، سجاد احمد، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اورڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے شرکت کی۔

17جون 2021 کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے ریسکیو 1122 کا قانون اسمبلی سے پاس ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے 18جون 2021کو سپیشل کمیٹی نمبر 13 کی میٹنگ طلب کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں رکن اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی میں تحریک استحقاق دی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ-" پنجاب اسمبلی نے مورخہ 16-06-2006کو ایک ایکٹ پاس کیا جس کے تحت ایمرجنسی سروس 1122 معرضِ وجود میں آئی۔

اس ایکٹ میں درج تھا کہ اس ادارے کا انتظام و انصرام چلانے کے لیے متعلقہ محکمہ رولز بنائے گالیکن سالہا سال گزرنے کے باوجود رولز نہ بن سکے۔ اس کے پیشِ نظر مورخہ02 مارچ 2021 کو معزز ایوان نے متفقہ طور پر ایمر جنسی سروسز ترمیمی بل پاس کیا جس کے تحت ڈی جی ر یسکیو کی سروسز کو ریگو لارائز کرنا تھا ۔ اس ادارے میں کام کرنے والے باقی ملازمین کے معاملات طے کرنے کے علاوہ اسے ایک خودار محکمہ کا درجہ دینا تھا لیکن چار ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی-"۔

گذشتہ میٹنگ میں سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے ذمہ دار بیورکریٹس کو ہدایت کی تھی کہ وہ آئندہ میٹنگ میں ریسکیو 1122کے قانون پر عمل در آمد نہ کرنے کی تحریری وضاحت پیش کریں گے اور میٹنگ آج مورخہ 21جون 2021تک لیے ملتوی کر دی گئی تھی، تاہم آج میٹنگ میں اس قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کے حوالہ سے تحریری وضاحت کا استفسار کیا گیا تو انہوں نے تحریری وضاحت جمع نہ کروانے کی معذرت کی اور مہلت مانگتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ آئندہ میٹنگ میں تحریری وضاحت جمع کروا دیں گے۔

جسے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے قبول کر لیا اور کہا کہ اگر آئندہ میٹنگ تک اس قانون پر عمل درآمد نہ ہو نے کی تحریری وضاحت پیش نہ کی گئی تو ذمہ داران کے خلا ف قا نونی کارروائی ہوگی۔ میٹنگ میں1122ایکٹ پر عمل درآمد گی کے حوالے سے تفصیلی discussion ہوئی۔بعد ازاں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجا اور متعلقہ افسران نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ میٹنگ تک قانون پر عمل درآمد ہو جائے گا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ِ S&GAD ِ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری ریگولیشن، ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی نے شرکت کی۔ بعدازاںچودھری پرویز الٰہی نے سپیشل کمیٹی کی میٹنگ 23جون 2021تک ملتوی کردی