وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات، عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بہترین بجٹ پیش کر کے آپ نے عوام کے دل جیت لئے ہیں:اراکین پنجاب اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں:عثمان بزدار مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے، اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، اتحادی جماعت سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے

پیر 21 جون 2021 21:25

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی-اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پنجا ب کا بجٹ ہر ضلع کی یکساں ترقی کا روڈ میپ ہی-ڈسٹرکٹ کے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج سے صوبے میں ترقی کانیا دور شروع ہوگا-پنجاب کی تاریخ کا سب سے بہترین بجٹ پیش کر کے آپ نے عوام کے دل جیت لئے ہیں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے -موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں - افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں - اتحادی جماعت سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں - فیصلہ سازی کے عمل میں مسلم لیگ (ق) کو شریک کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں - عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں - سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں - ماضی میں ون مین شو تھا اب فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں -ملاقات کرنے والوں میں چودھری لیاقت علی، سلیم سرور جوڑا، میاں محمد اختر حیات اورمحمدارشد چودھری شامل تھے -چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی موجود تھے