بلوچستان حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود عوام دوست بحٹ پیش کیا ،حاجی محمدخان

پیر 21 جون 2021 23:02

(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود عوام دوست بحٹ پیش کیا ہے حکومت نے معیشت سمیت تما م شعبوں کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں یہ باتیں انہوںںنے لورالائی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیںانہوںنے کہا کہ ژوب ڈویژن بشمول زیارت ہرنائی کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں ہماری کوششوں سے اربوں روپے منظور ہوئے ہیںآ ج تک ماضی کی حکومتوں میں اتنے فنڈ ز وفاقی پی ایس ڈی پی میں نہیں ملے انہوںنے کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میںلورالائی سپرہ راغہ روڑ کی تعمیر دوسڑکہ سے تونسہ تک روڑ کی تعمیر کیلئے فنڈز انہوں نے کہا صوبائی بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے اورخط غربت کی لکیر سے نیچے زندگیا ں گزارنے والے عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا انہوں نے کہ اپوزیشن کا کام ہی حکومت پر تنقید کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک تاریخی بجٹ پیش کیا ہے جو عوام دوست ہے ہر سیکٹر کیلئے ہے بجٹ تشکیل دیتے وقت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی تھی تعلیم صحت انفراسڑیکچر پانی کی سہولتوں کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا وزیر اعلی جام کمال علیانی نے ہر حلقے کو ضروریا ت کے مطابق اسکیمیں دی ہیں اور اس میں اپوزیشن کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا ہے بلوچستان حکومت کا بجٹ پورے صوبے کے لئے بلا امتیاز اور برابری کی بنیاد پر بجٹ پیش کیا گیا ہے جو کے بلوچستان کے پسماندگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریئنگے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال علیانی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے لورالائی ڈویژن کے قیام کی منظوری دی اور پی ڈی ایس پی میرے کہنے پر لورالائی کی تاریخ میں سب سے زیادہ منصوبوں کی منظوری دی جس کیلئے اہلیان لورالائی وزیر اعلی بلوچستا ن جام کمال کے بے حد مشکور ہیں حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا حالیہ بجٹ میں میری اور میری کوششوں سے لورالائی کے لئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی سکیمات منظور ہوئی ہیںجن میں صوبائی پی ایس ڈی پی میں لورالائی شہر اور گرد ونواح میں روڑوں کی تعمیر ایک ارب چودہ کر وڑ رو پے لورالائی میں واٹرسپلائی سکیمات کیلئے کروڑر ں ر وپے منظور ہوئے ہیں لورالائی شہر کو صاف پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے پٹھان کوٹ کے چشمے سے پائب لائن کی شہر تک بچھانے کا کام ایک لاکھ گیلن کے واٹر ٹینک کی تعمیر اور لورالائی شہر میں چار عد د نئے بورنگ کی منظوری لورالائی شہر میں دس سے پانچ کامیٹر تک سڑکوں کی تعمیر مختلف دیہات میں بارہ کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کی منظوری ایسی طرح تعلیم صحت کے شعبوں کیلئے بھی خاطر خواہ رقم رکھی گئی ہے لورالائی شہر اور گردونواح کے طلباء کیلئے اپنے علاقے میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے لاکالج لو رالائی شبوزی انٹڑ کالج کی بلڈنگ کی منظوری میختر ڈگری کالج کی بلڈنگ کی منظوری ناصرآباد انٹرکالج کی بلڈنگ کی منظوری اس کے علاوہ لورالائی شہر کے لئے نئے نرسنگ کالج کی منظوری نئے پولیس تھانہ کی تعمیر عجائب گھر میوزیم کی تعمیر کلچرل کمپلیکس دو عدد آر ایچ سی کی تعمیر سی ٹی ڈی کمپلیکس کی تعمیر ڈائزاسٹر منیجمنٹ کالونی سیٹزںفلیسٹیش اینڈ خدمت سینٹر اس کے علاوہ نئے ماڈل سکولزاور نئے پرائمری سکولز کی تعمیر نیو ہائر سیکنڈری رزیڈینشنل سکول کی تعمیر نیو ماڈ ل ہائی رزیڈینشنل سکول کی تعمیر نیو ماڈل ہائی سکول کی تعمیر تما م ہائر سکولز کیلئے بسوں کی منظوری گرلز اور بوائز ڈگری کالجز لورالائی میں ڈیجٹیل لیبارٹریزکی تعمیر ڈویژنل انفارمیشن آفس کی تعمیر ا لورالائی شہر میںگرلز رریذڈیشنل کالج بھی تعمیر کیا جارہا ہے اس کے علاوہ لورالائی شہر کی تمام گلیوں محلوں میں بلیک ٹاپ ٹف ٹائلز اور سیوریج سسٹم کی تعمیر کیلئے پندرہ کروڑ روپے کا کام جاری ہے نہوںنے کہا کہ صوبے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار بھی فراہم کیا جائے گا اس وقت صوبے میں اٹھارہ ہزار پرانی آسامیا ں اور چھ ہزار نئی آسامیاں خالی ہیں انہوں انشاء اللہ تمام تعیناتیاں صرف اور صرف میرٹ پر ہونگی ہم میر ٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوںنے کہا کہ این ایف سی ایورڈ میںوزیر اعلی بلوچستان جام کمال علیانی کی کوششوں سے اس مرتبہ بلوچستان کو زیادہ رقم دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی پچھلی حکومتوں کی نسبت اب زیادہ فعال ہے اور تما م ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر موجودہے آپریشن تھیٹر اور دیگر تمام شعبے فعال اور پوری طرح کا م کررہے ہیں حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ لورالائی شہر میں پینے کاصاف پانی 80فیصدشہریوں کو فراہم کیا جارہا ہے لیکن واپڈ ا کی ناروا اور بلاجواز ناجائز لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لورالائی کے شہریوں کوپانی کی فراہمی میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں حلانکہ تمام محکموں اور عوام کی طر ف سے ہر ماہ باقائدگی سے بل بھی جمع کرائے جاتے ہیں لیکن نہ جانے کیونکہ واپڈ ا کے مسلط کردہ غیر مقامی اہلکار جان بوجھ کر غیر اعلانیہ اور شیڈول کے بغیر لوڈ شیڈنگ کرکے لورالائی کے عوام کو ذہنی مریض بنانے پر تلے ہوئے ہیںجو کہ ہماری سمجھ سے بالکل باہر ہے صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی اور شہر کے پینے کے پانی کو چند غیر سیاسی عناصر جواز بنا کر آئے روز احتجاج کررہے ہیںان کی لورالائی کے شہریوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے وہ صرف اور صر ف اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے اور اپنی ذاتی عناد کیلئے یہ سب کھیل کھیل رہے ہیں جسکو ہم کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے نہ ہی ہم کسی کو یہ اجازت دیں گے کہ و ہ شہر کے حالات خراب کریں انہوںنے کہا کہ جام حکومت مستحکم ہے انشاء اللہ اپنی مدت پوری کرے گی ہمیں اپوز یشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے عوام نے ہمیں مینڈ نٹ دیا ہے عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی بھر پورکوشش کریں گے اور عوام کے اعتماد کو کوئی ٹھیس نہیں پنچائیں گے انہوںنے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو انشاء اللہ پورا کریں گے اپنے پورے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے کسی کے ساتھ نانصافی نہیں ہونگے،ہم عوام کو جوابدہ ہے عوام ہمارا احتساب کرسکتے ہیں تمام ترقیاتی سکیمات انکے لئے ہیں اوریہ تمام بہت جلد مکمل ہوجائیں گی جن سے عوام مستفید ہونگے