پاکستان کی جانب سے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ احسن ہے، امیر حیدر خان ہوتی

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا معاملہ انتہائی حساس ہے،امریکی فوج کے انخلاء پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسد قیصر

پیر 21 جون 2021 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہاہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ احسن ہے، طے ہونا چاہیے کوئی دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل نہ ہو اور نہ ہی پاکستان سے کوئی دہشت گرد افغانستان میں داخل ہو ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ احسن ہے، طے ہونا چاہیے کوئی دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل نہ ہو اور نہ ہی پاکستان سے کوئی دہشت گرد افغانستان میں داخل ہو جس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ امیر حیدر ہوتی آپ نے بہت اہم بات کی ہے ،یہ بہت حساس ایشو ہے،اس پر ہمیں بجٹ کے بعد اسمبلی کا ایک علیحدہ اجلاس رکھنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ یا ایک بند کمرہ کا اجلاس یا کمیٹی کا اجلاس رکھ کر سارے معاملے کا جائزہ لینا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پورے ایوان کو معاملہ پر ان کیمرہ بریفنگ دینے کی تجویز ہے،کمیٹی بنا کر بھی افغانستان کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔